ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایرانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب کی دعوت پر وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے

ایران کے وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے ہیں۔دونوں ملکوں کے مابین 25 سالہ تعاون کے پروگرام پر تبادلہ خیال ہوگا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان چین کے دورے پر پہنچ ۔ انکی قیادت میں ایک اعلی سطحی سیاسی وفد بھی بیجنگ گیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ جمعہ کو علی الصباح ووشی شہر کے ایئرپورٹ پہنچے۔ انہوں نے ووشی ایئرپورٹ پہنچنے پر اپنے چین دورے کا ہدف دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی روابط کے تعلق سے چینی عہدیداروں سے گفتگو بتایا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی تعاون سے متعلق معاہدوں کو نافذ کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بھی چینی حکام کے ساتھ گفتگو کی جائے گی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ اپنے چینی ہم منصب وانگ یی کی دعوت پر بیجنگ گئے ہیں۔ آج وہ اپنے چینی ہم منصب سے دونوں ملکوں کے درمیان 25 سالہ تعاون کے پروگرام کی تازہ صورت حال پر تبادلہ خیال کریں گے۔

The post ایرانی وزیر خارجہ چینی ہم منصب کی دعوت پر وفد کے ہمراہ بیجنگ پہنچ گئے appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں