ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بارش اور برف باری کی منگل سے نئی لہر

محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے پھر سے بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔ سوات،گلگت بلتستان اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں منگل کو داخل ہوگا۔بارشوں کا سلسلہ منگل سے جمعرات تک جاری رہےگا۔بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔منگل سے جمعرات کے دوران مری۔گلیات اور نتھیاگلی میں برفباری ہوگی۔۔محکمہ موسمیات نے کوئٹہ، زیارت، پشین، قلعہ عبداللہ اوربارکھان میں بھی بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق منگل سے جمعرات کی صبح اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بارش کا امکان ہے

دیر،مالاکنڈ،ہزارہ،سوات،کوہستان،گلگت بلتستان اورکشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔۔ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں