ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر فواد چودھری کا شاعرانہ تبصرہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے منی بجٹ کے معاملے پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ناکامی پر شاعرانہ تبصرہ کردیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا سرائیکی شاعر شاکر شجاع آبادی کا شعر سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔ انہوں نے کہا کہ “توں شاکر آپ سیانا ایں۔۔۔ ساڈے چہرے پڑھ حالات نہ پچھ۔”

فواد چوہدری نے کہا کہ پارلیمان میں اپوزیشن کو ایک بار پھر شکست ہوئی، 2023 کے انتخابات میں یہ چہرے پارلیمان سے مکمل باہر ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 2023 کا الیکشن  ن لیگ اور زرداری گروپ کا آخری انتخاب ثابت ہونا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں