ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ین سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد کم کردی

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد مزید کم کردی۔

ویکسین کی بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 30 سے زائد افراد کے لیے رکھی گئی تھی تاہم اب اسے مزید کم کردیا گیا ہے۔ این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں اس متعلق فیصلہ کیا گیا۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ کل سے 18 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری ویکسین کی بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔ بوسٹر ڈوز ان شہریوں کو لگائی جائے گی جن کی ویکسی نیشن کو 6 ماہ مکمل ہو چکے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں