ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین میں وزارت خارجہ سمیت سرکاری ویب سائٹس پربڑا سائبر حملہ

کیف: یوکرین میں وزارت خارجہ سمیت متعدد سرکاری اداروں کی ویب سائٹس پرسائبرحملے کے بعد ان اداروں کی ویب سائٹس بند ہوگئیں۔یوکرین کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایک بڑے سائبر حملے کے نتیجے میں وزارت خارجہ سمیت متعدد سرکاری ایجنیسیوں کی ویب سائٹس عارضی طورپربند ہوگئیں۔ ماہرین ویب سائٹس کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں۔ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سائبرحملے کے ذمہ داروں سے متعلق فی الحال کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن روس یوکرین پرحملوں کا طویل ریکارڈ رکھتا ہے۔ سائبرحملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف نے یوکرین میں سائبرحملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوئی شواہد تو نہیں ملے لیکن ہم تصورکرسکتے ہیں کہ اس سائبرحملے کے پیچھے کون ہے۔یوکرین میں اہم سرکاری اداروں پرسائبرحملے کے بعدیورپی یونین کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

The post یوکرین میں وزارت خارجہ سمیت سرکاری ویب سائٹس پربڑا سائبر حملہ appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں