ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رجحان برقرار

 کوئٹہ: بلوچستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں بڑی حد تک کمی آچکی جب کہ کمی کا یہ تسلسل برقرار ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کا رحجان برقرار ہے، صوبے کے 6 اضلاع میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے۔

محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 33 ہزار682 جب کہ کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 33 ہزار 266 ہوگئی، گزشتہ روز صوبے میں کورونا کے 361 ٹیسٹ کیے گئے جب کہ 31 افراد کے ٹیسٹ کی رپورٹ آنا باقی ہے۔

محکمہ صحت بلوچستان کے مطابق بلوچستان میں کورونا وائرس سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 367 ہوگئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں