ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ، انتخابات کے دوران خطرات کے پیش نظر ایک افسر ی تعیناتی

امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے روس، چین اور دیگر کی جانب سے انتخابی خطرات کا جواب دینے کے لیے انٹیلی جنس کو مربوط کرنے کے لیے ایک اعلی افسر کی تعیناتی کی ہے۔

نیشنل انٹیلی جنس کے ڈائریکٹر ایورل ہینس کے ترجمان نکول ڈی ہائے نے اعلان کیا کہ جیفری وچ مین کو "انتخابی خطرات کا افسر” مقرر کیا گیا ہے۔

ڈی ہائے  نے کہا کہ جیفری وچ مین نے امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی اور بشمول اعلیٰ انسداد انٹیلی جنس اور سائبر مشنز 30 سال سے زائد عرصے تک خدمات انجام دی ہیں۔

"انتخابی خطرات افسر” 18 رکنی انٹیلی جنس کمیونٹی کے اندر تمام انتخابی حفاظتی کوششوں کو مربوط کرنے کا ذمہ دار ہوگا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ تمام سائبر حملوں کا پتہ لگانے اور ان کو روکنے کے لیے انٹیلی جنس یونٹس کی کوششیں نئے تعینات ہونے والے اہلکار کے تعاون سے انجام دی جائیں گی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں