ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائجیریا، مسلح افراد نے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو بھون ڈالا

نائجیریا میں  مسلح حملے میں 13 افراد  جان بحق ہو گئے۔

صوبہ نائگر کے پولیس ترجمان واسیو ابی اودن  نے واضح کیا ہے کہ مسلح افراد نے صوبے  کے ناکوندنا گاؤں کے کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو نشانہ بنایا۔

ترجمان نے بتایا کہ اس حملے میں 13 افراد  موت کے منہ میں چلے گئے تو بھاری تعداد میں  کسان زخمی بھی ہوئے ہیں۔

زخمیوں کو  اسپتال میں زیرِ علاج لیے جانے کا ذکر کرنے والے  ابی اودن نے  اطلاع دی ہے کہ علاقے کو سیکیورٹی  قوتوں  کوروانہ کرتے ہوئے اس واقع کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔

دوسری جانب قومی پریس میں  شائع خبروں میں   اس حملے میں 37 افراد کے لقمہ اجل بننے    کا ذکر آیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں