ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصفہ بھٹو فٹبال اکیڈمی کا کراچی میں ٹورنامنٹس کا آغاز

آصفہ بھٹو فٹبال اکیڈمی کے تحت منعقدہ ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی خیر النساء کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کررہی ہیں

میرپورخاص(بیورو رپورٹ)آصفہ بھٹو زرداری فٹبال اکیڈمی نے کراچی میں فٹبال ایونٹ کرانے کاآغازکردیا ۔کے پی ٹی گرائونڈ میں آصفہ بھٹو زرداری فٹبال اکیڈمی اور عبدل فٹبال کلب کراچی کے درمیان نمائشی میچ کھیلا گیا جو ایک، ایک گول سے برابر رہا ، پینلٹی ککس پر عبدل ایف سی کی ٹیم نے میچ اپنے نام کیا۔ میچ کے اختتام پر سابق رکن صوبائی اسمبلی خیر النساء مغل نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام بلوچ، شاہزیب خان، عدیل، سردار ماجد جان لاشاری بلوچ اور ساجد جان لاشاری بلوچ بھی موجود تھے۔ کھلاڑیوں سے بات کرتے ہوئے سی ای او آصفہ بھٹو زرداری فٹبال اکیڈمی سردار ماجد جان لاشاری کا کہنا تھا کہ اس نمائشی میچ سے کراچی میں فٹبال کی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے اور بہت جلد آل سندھ اور بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد بھی کرایا جائے گا اور بڑے شہر میں میرپورخاص کے فٹبالروں کو بھی کھیلنے کے مواقع فراہم کیے جائیں گے جس سے میرپورخاص کے کھلاڑی بھی اپنے کھیل میں مزید نکھار پیدا کرسکیں گے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں