ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بالاکوٹ میں گاڑی کھائی میں جاگری، 2 خواتین جاں بحق

صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع مانسہرہ  کے گھنول نامی گاؤں میں ایک گاڑی کھائی میں جاگری جس میں اب تک 2 خواتین کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاحتی گاڑی میں موجود افراد کی تعداد 7 تھی۔ مقامی اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ سیاحوں کے پاس سے شناختی کارڈ ملا ہے جس میں ٹیکسلا درج ہے۔

تاہم اسسٹنٹ کمشنر نے حادثے میں مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ جاں بحق ہونے والی خواتین کی لاشیں برآمد کی جاچکی ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں اندھیرے کے باعث شدید مشکلات پیش آرہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں