ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سانحہ سیالکوٹ؛ مقتول سری لنکن کے اہلخانہ کو 1 لاکھ ڈالر امداد فراہم کردی گئی

سیالکوٹ: کاروباری برادری نے مقتول سری لنکن پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کو 1 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیالکوٹ کی ایک فیکٹری میں بحیثیت مینیجر کام کررہے سری لنکن مینیجر پریانتھا کمارا کے قتل کے معاملے میں سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے اپنا وعدہ وفا کردیا ہے۔

برادری نے بیوہ کی امداد کیلئے ایک لاکھ ڈالر جمع کرائے ہیں تاکہ اس کی مالی اعانت ہوسکے۔ یہ رقم سیالکوٹ کی کاروباری برادری نے بیوہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی ہے۔

اس کے ساتھ ہی سری لنکن مینیجر کے فیکٹری مالکان کی جانب سے بھی بیوہ کے اکاؤنٹ میں مقتول کی تنخواہ 1167 ڈالر منتقل کردی گئی ہے۔ تنخواہ کی رقم 10 سال تک ہر مہینے بیوہ کو فراہم کی جائے گی۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مقتول کے اہلخانہ کی مدد کا اعلان کیا تھا جس کے بعد سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے یہ رقم فراہم کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں