ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہری کی عجیب حرکت، خاتون کو ٹرین کے آگے دھکا دے دیا

برسلز: بیلجیتم کے دارالحکومت برسلز میں نامعلوم شخص نے خاتون کو ٹرین کے سامنے دھکا دے دیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز کے ایک میٹرو اسٹیشن پر ٹرین کے انتظار میں پلیٹ فارم پر کھڑی ہوتی ہے، جبکہ اس سے کچھ فاصلے پر ایک شخص کھڑا ہوتا ہے، نا معلوم شخص خاتون کو ٹرین کی آمد سے چند سکینڈز قبل دھکا دے کر پٹری پر گرا دیتا ہے۔

تاہم ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی سے خاتون کی جان بچ گئی، ٹرین ڈرائیور نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوری بریک لگالی جس کی وجہ سے خاتون معجزانہ طور پر بچ گئیں۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو اسپتال پہنچایا اور دھکا دینے والے شخص کو ایک دوسرے پلیٹ فارم سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق فرانس سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں