ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا

اسلام آباد (اے پی پی) آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ بالائی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہے گا۔ بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ،شمالی اور شمال مغر بی بلوچستان میں چند مقا مات پر ہلکی بارش اوربرفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔اتوار کو محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر کے روزپنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔ملک میں حالیہ بارشوں اور شدید دھند کی وجہ سے مسافر ٹرینوں کا شیڈول بروقت نہ ہو سکا ،مسافر ٹرینیں ڈھائی گھنٹے سے7گھنٹے تک تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔لاہور شہر اور گردونواح میں دھند کا راج برقرار ہے۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے دھند کے موسم میں عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کر نے کا مشورہ دیا ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں