ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ، جعفر ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اتر گئی

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع بولان میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بولان میں مشکاف کے مقام پر ریلوے لائن پر بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں جعفر ایکسپریس کی 3 بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا اس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس کوئٹہ سے راولپنڈی جارہی تھی۔ بوگیاں اترنے سے متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ ہوگئیں ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں