ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی وی پر ناشائستہ اشتہارات کے خلاف قومی اسمبلی میں بل پیش

 اسلام آباد: ٹی وی پر آنے والے ناشائستہ اشتہارات کی بندش کے لیے قومی اسمبلی میں بل پیش کردیا گیا

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں جے یو آئی کے رُکن مولانا جمال الدین خان نے ٹی وی پر ناشائستہ اشتہارات کے امتناع کا بل 2022ء پیش کیا۔

بل میں مطالبہ کیا گیا کہ ٹی وی اشتہارات اور دیگر اقسام کے اشتہارات میں ناشائشہ روپ میں خواتین کو دکھائے جانے پر پابندی لگائی جائے۔

مولانا جمال الدین خان کا کہنا تھا کہ ٹی وی پر ایسے اشتہارات چلتے ہیں جنہیں دیکھ کر سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔ پی ٹی آئی حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا ریاست مدینہ میں ایسے اشتہارات چل سکتے ہیں؟

وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ پہلی بات تو یہ کہ ابھی ریاست مدینہ بنی نہیں ہے، ابھی ریاست مدینہ کی طرف قدم بڑھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بل کی حمایت کرتے ہیں۔

بعد ازاں اسپیکر نے بل کو متعلقہ قائمہ کمیٹی کو بھیج دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں