ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں پہلی گوشپی اواری لیڈیز اسکریبل چیمپیئن شپ کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ گوشپی اواری لیڈیز اسکریبل چیمپیئن شپ منعقد کی گئی۔ اپنی طرز کی پہلی چیمپیئن شپ کی خاص بات اس میں آرگنائزرز بھی خواتین تھیں اور کھیلنے والی بھی خواتین۔ چیمپیئن شپ میں 7 سال سے 80 سال کی عمر کی 54 پلیئرز نے حصہ لیا۔ ایونٹ کے دوران 2 کٹیگریز میں مقابلے ہوئے، اوپن کٹیگری میں انٹرنیشنل کھلاڑی نور شوکت نے تمام 7 گیمز جیت کر 415 کے اسپریڈ اسکور کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ ویٹرن شبانہ حبیب دوسرے اور مریم پردیسی تیسرے نمبر پر رہیں۔ یوتھ کٹیگری کا ٹائٹل ہاورا فاطمہ نے جیتا۔ ہاورا نے 7میں سے6 گیمز جیتے، ان کا اسپریڈ اسکور 1381رہا۔ منہما مکرم نے دوسری اور 11سالہ منال اشعر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ایمان طارق تھیں۔ 1982کے ایشین گیمز کی گولڈ میڈلسٹ اور پاکستان اسکریبل ایسوسی ایشن کی چیف پیٹرن گوشپی اواری نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ انہوں نے چیمپیئن شپ کو سالانہ کیلینڈر میں شامل کرنے کا اعلان کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں