ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہد آفریدی کا فلاحی کاموں کیلئے افغانستان جانے کا اعلان

کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر اور کپتان شاہد خان آفریدی نے فلاحی سرگرمیوں کے لیے افغانستان جانے کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان جانے کے لیے دستاویزات کے منتظر ہیں جس کے لیے پاکستان میں افغان سفارت خانے سے رابطے میں ہیں۔ سابق قومی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ فلاحی مقاصد کے لیے دنیا بھر میں سرکردہ ’شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن‘ افغانستان میں بھی خدمات انجام دینا چاہتی ہے، اس حوالے سے افغان حکومت کی جانب سے رابطے پر فاؤنڈیشن نے مثبت جواب دیا ہے۔

شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی فاؤنڈیشن  کے افغانستان میں امدادی کاموں پر خوشی کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ مصیبت کے وقت کمزوروں کے کام آنا بے حد ضروری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں