ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی کوریا کے میزائل تجربات‘امریکہ کا طلب کردہ سلامتی کونسل اجلاس (آج) ہو گا

امریکی دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے شمالی کوریا کی جانب سے پے درپے کئے گئے میزائل تجربات نے یورپی ممالک سمیت خطے کے دیگر ممالک کو سوچنے پر مجبور کر دیا‘ جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں جبکہ امریکہ نے (آج) جمعرات کو سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کیا ہے۔ بدھ کو غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا نے شمالی کوریا کے میزائل تجربات کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا ہے جو کہ (آج) جمعرات کو ہوب گا ۔برطانیہ، فرانس‘ آئی لینڈ‘ میکسیکو اورالبانیہ نے اجلاس کی حمایت کی ہے۔ شمالی کوریا پرسلامتی کونسل کا اجلاس (آج) ہوگا۔ جاپان کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات عالمی امن کے لئے خطرہ ہیں۔شمالی کوریا نے رواں ماہ سپر سونک سمیت چار میزائل تجربات کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں