ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ بھی کرونا کا شکار ہوگئے، ای سی سی اجلاس ملتوی

اسلام آباد: وزیرخزانہ شوکت فیاض ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین بھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، جس کے بعد انہوں نے خود کو قرطینہ کرلیا ہے۔ وزیر خزانہ شوکت ترین کے کورونا ٹسیٹ مثبت آنے کے باعث ای سی سی کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ نے آج 4 اہم اجلاسوں کی صدارت کرنا تھی تاہم اب وہ اجلاس بھی ملتوی کر دیئے گئے ہیں، جب کہ شوکت ترین نے خود کو گھر میں ہی قرنطینہ کرلیا ہے اور وہ آج دفتر نہیں آئے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف بھی آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں