ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکا: ہوائی اڈوں کے قریب 5جی پر کام معطل

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکامیں ہوائی اڈوں کے قریب 5جی ٹیکنالوجی کے آلات کی تنصیب پر ائر لائنوں کے اعتراض کے بعد بعض مقامات پر کام روک دیا گیا ۔ ٹیلی کام کمپنیوں اے ٹی اینڈ ٹی اور ویرائزن نے امریکامیں کئی اہم ہوائی اڈوں پر نئی وائرلیس سروس فائیو جی کے استعمال کو عارضی طور پر مؤخر کیا ہے۔ امریکی کی بڑی فضائی کمپنیوں نے اعتراض کیا تھا کہ 5جی سروس کئی طیاروں کی ٹیکنالوجی پر اثر انداز ہو سکتی ہے ، جس کی وجہٹیکنالوجی سے طیاروں کا مواصلاتی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ امریکن، ڈیلٹا، یونائیٹڈ اور ساؤتھ ویسٹ سمیت 10 بڑی ایئر لائنوں کا کہنا ہے کہ فائیو جی ان کی سروسز میں بتائے گئے اندازے سے زیادہ خلل ڈال رہی ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں