ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جماعت اسلامی کا 30جنوری کوسندھ اسمبلی کےسامنےجلسےکااعلان

سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت آج حسن اسکوائر پر خواتین نے احتجاجی دھرنا دیا۔ حافظ نعیم الرحمن کاکہنا تھا حکمران بلدیاتی انتخابات کرانا ہی نہیں چاہتے۔تیئس جنوری کو سندھ اسمبلی کےسامنے جلسہ ہوگا۔ بعد میں گورنر ہاؤس کا نمبر بھی آئے گا۔سندھ کے نئے بلدیاتی قانون کے خلاف جماعت اسلامی کے تحت حسن اسکوائر پر خواتین نے احتجاجی دھرنا دیا۔

بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا خواتین بھی ہماری جدوجہد میں شانہ بشانہ ہیں۔23جنوری کو سندھ اسمبلی کےسامنے جلسہ ہوگا۔ گورنر ہاؤس کا نمبر بھی آئے گا۔ان کا کہنا تھا یہ میئر کوبااختیار بنانے سے کیوں خوفزدہ ہیں۔حکمران بلدیاتی انتخابات کرانا ہی نہیں چاہتے۔ ایسا ایکٹ لائے ہیں کہ کوئی خدمت ہی نہ کر سکے۔حافظ نعیم کا کہنا تھا۔لسانیت ان کے اپنے ذہن کا مسئلہ ہے۔ ہم کراچی میں مقیم تمام قوموں کے حق کی بات کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں