ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں صفائی کیلیے جدید روبوٹ کا استعمال شروع کردیا

ریاض: سعودی حکومت نے مسجد الحرام میں صفائی کیلیے جدید روبوٹ کا استعمال شروع کردیا ہے۔سعودی میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد الحرام کی صفائی میں استعمال ہونے والے جدید روبوٹ ایک گھنٹے میں ایک ہزار مربع میٹر رقبے کی صفائی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق صفائی کے عمل میں استعمال ہونے والے ان روبوٹ 68 لیٹر پانی اور جراثیم کش مادہ رکھنے کی گنجائش ہے۔رپورٹ کے مطابق روبوٹ میں انتہائی حساس قسم کے سینسر اور کیمرے لگے ہوئے ہیں،جن کی مدد سے یہ صفائی کا کام بغیر کسی رکاوٹ کے مہارت سے کرسکتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں