ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سابق فرسٹ کلاس کرکٹر آفتاب بلوچ 5روز سے اسپتال میں داخل

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے سابق کرکٹر آفتاب بلوچ گزشتہ 5 روز سے کراچی کے نجی اسپتال میں آئی سی ہو میں داخل ہیں۔ نمائندہ جسارت سے بات کرتے ہوئے ان کے دوستوں کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کوئی زمہ دار ان کی عیادت کو نہیں آیا اور نہ ہی پی سی بی نے علاج کے سلسلے میں کوئی مدد کی۔ کرکٹ کے حلقوں نے چیئرمین رمیز راجا سے کہا ہے کہ فوری طور پر آفتاب بلوچ کے علاج کے لیے رقم فراہم کی جائے اور کراچی میں قائم بورڈ ریجنل آفس اس سلسلے میں ان کی فیملی کو اطمینان دلائیں۔ تیمارداری کرنے والے ساتھیوں نے اسپتال کی انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہی پر بھی افسوس کا اظہارِ کیا ہے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں