ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل ،کراچی ہائی پرفارمنس سینٹر ببل میں تبدیل

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کورونا سے پاکستان سپر لیگ کو بچانے کے لیے اب 20میں سے 12فٹ کھلاڑیوں کے ساتھ بھی میچ شروع ہوسکے گا لیکن کورونا سے گرائونڈ اسٹاف کے بعد پی ایس ایل افسران اور کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی متاثر ہورہے ہیں۔ پی ایس ایل کے سربراہ عثمان واہلہ اور سینئر افسر عون زیدی کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں آئسولیشین میں ہیں۔ ادھر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 5 غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آنے سے قبل ہی کورونا کا شکار تھے اور اب کپتان سرفراز احمد کی والدہ اور اہلیہ بھی کورونا سے متاثر ہیں۔دوسری جانب کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل میں ببل بنایا جارہا ہے جبکہ پہلی بارگرائونڈ اسٹاف کو بھی گھر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ گرائونڈ اسٹاف کے لیے کراچی کے ہائی پرفارمنس سینٹر کو ببل میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ پی سی بی افسران آپس میں میل ملاپ سے گریز کررہے ہیں اور زیادہ تر میٹنگ آن لائن ہی ہورہی ہیں۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں