ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل

کوالا لمپور: ملائیشیا کے سابق وزیراعظم 96 سالہ مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں دل کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب کے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔96 سال کی عمر میں قابل رشک صحت کے حامل رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی اسپتال کے باہر جمع ہوگئے۔اسپتال کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم کو سینے میں درد کی شکایت پر اسپتال لایا گیا اور کورونری کیئر یونٹ میں ان کا علاج جاری ہے۔اپنے سیاسی کیریئر میں 24 سال تک مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے مہاتیر محمد کی میڈیا ٹیم اور اسپتال انتظامیہ نے سابق وزیراعظم کی طبیعت کے بارے میں تاحال مکمل معلومات فراہم نہیں کی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں