ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرائن تنازع کے حل پر پیش رفت نہ ہوسکی، جنگ کا خطرہ برقرار

جنیوا: یوکرائن تنازع کے حل پر پیش رفت نہ ہو سکی۔ جنگ کا خطرہ برقرار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ اور روسی ہم منصب میں ملاقات بے نتیجہ رہی۔

انٹونی بلنکن اور سرگئی لاوروف نے ڈیڑھ گھنٹہ تک ملاقات کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالی۔ امریکا اور روس نے بات چیت کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔انٹونی بلنکن کا کہنا ہے سفارت کاری یا سنگین نتائج، روس کو ایک راستے کا انتخاب کرنا ہو گا جبکہ روسی وزیر خارجہ بولے گیند واشنگٹن کے کورٹ میں ہے۔

امریکا سے جواب   مانگا ہے۔ یوکرائن کو اسلحہ کی فراہمی اور نیٹو کا رکن بنانا نا قابل قبول ہے۔ ادھر جرمن میڈیا کے مطابق ترکی یوکرائن تنازعہ پر ثالثی کا کردار ادا کر سکتا ہے ۔ ترکی نے نومبر میں ثالثی کی تجویز پیش کی تھی۔ ترکی کی تجویز پر روس اور یوکرائن نے اتفاق کیا ہے۔ ترک صدر طیب اردگان اگلے ماہ یوکرائن جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں