ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ڈاکوؤں کا ہوٹل پر دھاوا، 30 افراد موبائل فون سمیت قیمتی اشیاء سے محروم

کراچی: شہر قائد میں موبائل فون چھیننے کی بڑی واردات ہوئی ہے، جس میں ڈاکو 30 سے زائد افراد سے موبائل چھین کر رفو چکر ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کراچی کے پوش علاقے کریم آباد میں پیش آیا، جہاں کئی افراد ہوٹل پر بیٹھے چائے پی رہے تھے کہ پانچ نقاب پوش ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر تمام افراد کو گھیرلیا اور چائے پینے والوں سے موبائل فون چھین لیے ، ڈاکوؤں نے نقدی اور قیمتی سامان کا بھی صفایا کردیا۔

ملزمان نے اطمینان سے  اپنی واردات پوری کی اور موٹر سائیکل پر باآسانی فرار ہوگئے، چھینے گئے موبائل فونز کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں