ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم کو دورہ لویردیرسے روک دیا 

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے   وزیراعظم کے 27 جنوری کو لوئر دیر کے مجوزہ دور ے پر ایکشن لیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کو دورے سے روک دیا ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن لوئر دیر کی جانب سے باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ الیکشن کمشنر محمد اقبال تنولی کی جانب سے ڈی سی لوئر دیر کو وزیراعظم کا جلسہ روکنے اور اس حوالے سے مثر اقدامات اٹھانے کے لیے مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ  مارچ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے سلسلے میں لوگ ووٹ کا حق استعمال کریں گے، الیکشن شیڈول آنے کے بعد وزیراعظم مذکورہ حلقہ کا دورہ نہیں کر سکتے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن شیڈول آنے کے بعد کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان اور افتتاح ناممکن ہے، وزیر اعظم کا دورہ رولز 233 اور 234 کی خلاف ورزی ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں