ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہریوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع 

لاہور: شہریوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیاہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان گیس بندش پر تشویش کا اظہار کرتا ہے۔سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی لاہورکے مختلف علاقوں میں گیس نایاب ہوگئی۔سردی بڑھتے ہی گیس کی بندش اور لو پریشر کی شکایات میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔رام گڑھ ،اسلام پورہ ، ساہواڑی ،سنگھ پورہ ،درس بڑے میاں،سلطان پورہ،شالامار باغبانپورہ ،داروغہ والا ،سلامت پورہ ،بند روڈ کے متعدد علاقے گیس سے محروم ہیں جبکہ پوش علاقوں میں گیس کی بلاتعطل فراہمی جاری ہے۔ بندش اور لو پریشر کی مصیبت پسماندہ علاقوں میں رہنے والے شہریوں کو بھگتنا پڑ رہی ہے ۔ایک جانب گیس کی بندش تو دوسری جانب مہنگے گیس کے بل شہری دہری مشکلات کا شکار ہیں۔قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیاگیاکہ شہریوں کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں