ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل،نئی منصوبہ بندی کے ساتھ میدان میں اتریں گے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ 7 کی فرنچائزڈ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہماری پلاننگ مکمل ہے اور ہم پی ایس ایل میں ایک بھرپور منصوبہ بندی کے تحت جائیں گے، آئی سی سی کی جانب سے ملنا والا ایوارڈ ورلڈ کی سطح پر ہے اور اس میں پاکستان کا نام آیا ہے جس کی بہت خوشی ہے،پی ایس ایل میں ہماری ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لیے نہیں بلکہ ایک نئی منصوبہ بندی کے تحت جائے گی اور بھرپورکارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ انہوں نے اتوار کو ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاور پلے میں کم یا زیادہ رنز کرنے کا مسئلہ نہیں بلکہ پیچ کے معیار اور ڈیمانڈ کے مطابق بیٹنگ کرنی پڑتی ہے، جیسی پیچ ہوتی ہے پاور پلے میں اس ہی طرح سے رنز ہوتے ہیں۔ محمدرضوان نے کہا کہ بابراعظم کی بیٹنگ کے حوالے سے کمزوریوں کے بارے میں بہت ساری باتیں مجھے معلوم ہیں اور ان کو بھی میرے متعلق معلوم ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ بولر جب تک ڈیلیور نہیں کرے گا اس وقت تک کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں