ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کے 22 اراکین رابطے میں ہیں، شاہد خاقان عباسی کا دعویٰ

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت کے 22 اراکین رابطے میں ہیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ’ہم مہر بخاری کے ساتھ‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی سیاست کررہی ہے اور اس نے خود ہی پی ڈی ایم کو چھوڑا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا اپناراستہ ہے، ہمارااپناراستہ ہے تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ اعتماد کا فقدان ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اگر پی ڈی ایم مارچ میں شامل ہونا چاہتی ہے تو غور کیا جا سکتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے واضح طور پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کےاجلاس میں پیپلزپارٹی کا ذکرنہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ 23 مارچ کو ہی ہو گا۔

ہم نیوز کے پروگرام میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ احتجاج کا مقصد عوام کو احساس دلانا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ عدم اعتماد کی فضا قائم کرنی کی کوشش ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں