ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ایس ایل ٹائٹل لاہور قلندرز جیتے گی ، صوبائی وزیر کھیل پنجاب

 

لاہور (جسارت نیوز)صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے انعقاد سے ثابت ہوگیا کہ پاکستان پرامن ملک ہے، کرکٹ ہمارے نوجوانوں کا پسندیدہ کھیل ہے۔ پیر کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے 7 ویں ایڈیشن کے لاہور میں ہونیوالے میچز کیلئے بہترین انتظامات کررہے ہیں،شائقین کرکٹ کو اچھی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب میں کرکٹ کے نئے گرائونڈ ز بنائے جارہے ہیں جس سے نوجوانو ں کو بہترین سہولیات میسر ہونگی۔ صوبائی وزیر کھیل نے کراچی کنگز کے خلاف کامیابی پر لاہور قلندرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز کی جیت میں فخر زمان نے اہم کردار ادا کیا،امید ہے پی ایس ایل7 ویں ایڈیشن میں لاہور قلندرزکامیاب ہوگی۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں