کراچی ( اسٹاف رپورٹر) طلباء و طالبات تعلیم کے حصول کیساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا خوش آئند ہے۔ لڑکیوں کو ہر میدان میں میں آگے آنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ(ق) سندھ کے صدر اور سابق نائب ناظم کراچی طارق حسن نے فورتھ سندھ گیمز 2021 – 2022 ڈائریکٹریٹ آف کالجز ایجوکیشن کراچی ریجن ڈسٹرکٹ سینٹرل میں گرلز کرکٹ فائنل برائے طالبات میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے کیا ۔ طارق حسن نے کہا کہ طالبات کی دونوں کرکٹ ٹیموں نے فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا کسی بھی کھیل میں ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے انہوں نے کہا اسطرح کے کھیلوں کے مقابلے مسلسل کرانے سے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی اور انکے ٹیلنٹ میں مزید اضافہ ہوگا ۔