ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ گھریلو ناچاقی پر خاتون نے پھندا لگا کر جان دیدی

 کراچی: ڈیفنس میں شوہرسے اختلافات کی وجہ سے خاتون نے گلے میں پھندا لگاکرخودکشی کرلی۔

ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 خیابان خیبر،لین نمبر13 اقبال لین میں بنگلے سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے خاتون کی لاش کوچھیپاایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ سائرہ ارم زوجہ نذیر الحق کے نام سے کر لی گئی۔

ایس ایچ اوساحل پیرشبیرحیدرنے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون بنگلے میں اکیلی رہائش پذیر تھی اورخاتون نے اپنے شوہرسے اختلافات کی وجہ سے مبینہ طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کی ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں