ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حیدر آباد :محنت کش آج سیمینار کا انعقاد کریں گے

حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) محنت کش آج کشمیر کے مظلوم مسلمان بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے سیمینار کا انعقاد کریں گے۔ نیشنل لیبر فیڈریشن حیدرآباد کے تحت آج جمعرات بعد نماز عصر لیبر ہال گول بلڈنگ میں سیمینار کا انعقاد کیاجائے گا جس سے امیر جماعت اسلامی حیدرآباد عقیل احمد خان خصوصی خطاب کریں گے۔ این ایل ایف کے ریجنل صدر شکیل احمد شیخ نے تمام مزدور یونینوں سے بھر پور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف ملک بھر کے محنت کش متحد ہیں اور اپنے بھائیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں