ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختون خوا کے 3 بڑے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہونے لگا

 پشاور: خیبرپختون خوا کے 3 بڑے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہوگیا۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 19 نئے مریض داخل ہوئے، آئی سی یو میں 4 مریض داخل ہیں جس کے بعد تعداد 71 ہوگئی۔

خیبر ٹیچنگ اسپتال میں کورونا کے 5 نئے مریض داخل ہوئے، کورونا کے 9 مریض انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل ہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد 42 ہوگئی۔

اس کے علاوہ حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں کورونا کے نئے 15 نئے مریض داخل ہیں جب کہ 10 کورونا کے مریض وینٹیلٹرز پر ہیں جس کے بعد تعداد 51 ہوگئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں