ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا

کولمبو (آن لائن) سری لنکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ سری لنکا پاکستان سے 20 کروڑ ڈالر قرض لے گا۔قرض لینے پر اتفاق سری لنکن وزیر تجارت کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ہوا۔ سری لنکا پاکستان سے حاصل قرض سے پاکستانی سیمنٹ، چاول خریدے گا۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان سے قرض دورانیہ اور معاہدے کی تفصیل طے کی جارہی ہے۔ گزشتہ دنوں حکومت پاکستان نے چین، روس اور قازقستان سے 5ارب ڈالر قرضہ لینے کی خبروں کی تردید کی تھی۔ وزارت اقتصادی امور نے وضاحت کی تھی کہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ اقتصادی امور ڈوےژن نے چین، روس اور قازقستان سے 5 ارب ڈالر کے قرض کے حصول کا پلان بنایا ہے وضاحت کی جاتی ہے کہ اس طرح کی کوئی تجویز اقتصادی امور ڈوےژن کے زیر غور نہیں جس میں چین سے 3ارب ڈالر ، روس اور قازقستان سے 2ارب ڈالر قرض کے حصول کا پلان ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں