ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مودی نے کشمیر اور خارجہ پالیسی میں اسٹریٹجک غلطیاں کرکے بھارت کو کمزور کیا، راہول

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے مرکزی رہنما راہول گاندھی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار نے بھارت کی بنیادیں کمزور کر دی ہیں جس کی وجہ سے ملک اب خطرے میں ہے۔

بھارتی لوک سبھا (ایوان زیریں) میں اظہار خیال کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ آر ایس آیس اور بی جے پی بھارت کی بنیادیں کمزور کر رہی ہیں، 10، 15 سال بعد بھارت کمزور ہو چکا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر اور خارجہ پالیسی میں اسٹریٹجک غلطیاں کیں، مودی کی پالیسیاں پاکستان اور چین کو قریب لےآئیں۔

راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی پالیسیوں کی وجہ سے آج بھارت مکمل طور پر آئسولیٹ ہو چکا ہے، بھارت امیر اور غریب کے دو حصوں میں تقسیم ہو چکا ہے، بھارت کی سلامتی اب خطرے کی زد میں ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں