ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی نہ ہونے کا حکومتی دعویٰ شرمناک ہے، شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدرسینیٹر شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کی شرح 2 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے باوجود حکومت مہنگائی نہ ہونے کا دعوی کر رہی ہے جو کہ شرمناک ہے، 0.39 فیصد اضافے کے ساتھ مہنگائی کی شرح اب 13 فیصد ہو چکی ہے، شیری رحمان نے کہا کہ سالانہ بنیاد پر کوکنگ آئل کی قیمت میں 54.33 فیصد، دال 41.3 فیصد، جبکہ بجلی کے
ٹیرف 56 فیصد بڑھے ہیں مالی سال پہلے 7 ماہ میں پیٹرول کی قیمت 35 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 30 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہا ہےایک سال کے اندر صحت کے شعبے میں 9.15 فیصد مہنگائی ہوئی ہے یہ کس منہ سے دعوہ کر رہے کہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے؟

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں