ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شہباز شریف سے آج آصف زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات

آج شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول کی ملاقات جس میں عدم اعتماد پر غور ہوگا۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف آج سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔طہرانے کے موقع پر شہباز شریف سے ماڈل ٹاون اُن کی رہائش گاہ پر آصف علی زرداری ،بلاول بھٹو کی ملاقات بھی ہوگی ۔ملاقات میں حکومت مخالف مہم ، عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد اور لانگ مارچ کے حوالے سے مختلف امور پر غور ہوگا۔
اس ملاقات میں مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی ساتھ ہوں گے ۔ شہباز شریف نے آصف علی زرداری کے لیے ان کی پسندیدہ ڈِش بھنڈی پکوائی گئی ہے۔کھانے میں مٹن پلاؤ قورمہ اور دال بھی بنوایا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں