ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عثمان شنواری کراچی کنگز اسکواڈ کا حصہ بن گئے

کراچی (اے پی پی)عثمان شنواری کو کراچی کنگز کے کھلاڑیوں کے ریزرو پول سے ایکٹیویٹ کیا گیا ہے اور اگر ٹیم انہیں پلیئنگ الیون میں شامل کرنا چاہتی ہے تو وہ میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ کراچی کنگز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ٹیم نے پی ایس ایل پلیئر مینجمنٹ سے متبادل کے لیے درخواست کی تھی اور اس درخواست کو پی ایس ایل نے منظور کر لیا ہے۔ مزیدبرآں پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی نے عثمان شنواری کو محمد الیاس کے متبادل کھلاڑی کے طور پر کراچی کنگزا سکواڈ میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یاد رہے کہ محمد الیاس، جن کے کندھے میں شدید انجری تھی، ایم آر آئی میں ان کی انجری کی تصدیق ہوئی ہے اور انہیں آئندہ 6 ہفتے یا اس سے زیادہ آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ کراچی کنگز نے ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے جلد صحت یابی کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا ہے۔ محمد عامر، جو گزشتہ ایک ہفتے سے سائیڈ سٹرین کا شکار تھے، بحالی کے عمل کے دوران ان کی کمر کی انجری بڑھ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں