ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک دشمن بلوچستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں، جام کمال

کوئٹہ (آن لائن) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ ملک دشمن بلوچستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں، نئی انتظامیہ ہمارے اقدامات کو ہائی جیک کرنے کے بجائے دیگر امور پر توجہ دے۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کامسئلہ گورننس ،انسانی انتظام، معیار کے ساتھ صحت،تعلیم ،روزگار اور ترقی کے سوا کچھ نہیں ان مسائل میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہیں ،بلوچستان وپاکستان دشمن عناصر اندرونی وبیرونی دشمنوں کے ساتھ مل کر ملک کو غیرمستحکم کرنے کوشش کررہے ہیں موجودہ حکومت ہمارے اقدامات کو ہائی جیک کرنے کی بجائے اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھیں۔ جام کمال نے کہاکہ بلوچستان کا مسئلہ انسانی انتظام، معیار کی بہتری، موجودہ دور کی ضروریات، صحت، تعلیم، خدمات، روزگار، ترقی کے برابر، تحصیل کی سطح پر گورننس کی فراہمی اور انصاف کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ان مسائل کے حل میں صرف اور صرف رکاوٹ کرپشن ہے ۔دشمن اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے ساتھ مل کر بلوچستان اور پاکستان کے استحکام اور امن کو غیر مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ حالیہ واقعات قابل مذمت ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں