ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خواجہ سرا سے اسلحے کے زور پر زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار

رائے ونڈ: پنجاب پولیس نے رائے ونڈ میں خواجہ سرا سے اسلحے کے زور پر مبینہ زیادتی کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رائے ونڈ پولیس نے خواجہ سرا خرم کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے حاکم اور خالد نامی ملزمان کو گرفتار کیا۔

ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جنسی جرائم میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں