ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فلسطینوں کی مزاحمت شدید ، ایک ماہ میں 623 حملے

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) فلسطین کے مقبوضہ علاقوں مغربی کنارے اور بیت المقدس میں فلسطینیوں کی مزاحمتی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران فلسطینی علاقوں میں اسرائیل کے خلاف 623 مزاحمتی حملے کیے گئے۔ مزاحمتی کارروائیوں میں 13 صہیونی زخمی ہوئے ، جب کہ 5فلسطینی شہید ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جنوری کے دوران صرف نابلس میں فائرنگ کے 28 اور مسلح جھڑپ کے15 واقعات پیش آئے۔ فلسطینیوں کی طرف سے آبادکاروں پر چاقو کے 3حملے کیے گئے،جب کہ بم حملوں کے 7واقعات پیش آئے۔ دوسری جانب اسرائیلی پابندیوں کے باعث فلسطین میں کورونا سے صورت حال تشویش ناک ہونے لگی اور 24گھنٹے میں 20اموات ہوگئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں