ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صاف پانی کیس :نیب کا فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کااعلان

اسلام آباد(آئی این پی)قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے صاف پانی کیس میں احتساب عدالت لاہور کی طرف سے راجا قمر الاسلام اور دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ترجمان نیب کی طرف سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ نیب احتساب عدالت لاہور کی جانب سے صاف پانی کیس میں راجا قمر الاسلام اور دیگر ملزمان کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کرے گا،اس کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی جائے گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کی احتساب عدالت نے صاف پانی کمپنی ریفرنس کا تحریری فیصلہ جاری کیا ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں