ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکولر بھارت میں ہندوتوا انتہاپسندی، بی جے پی کو حجاب پہنی ووٹرز پہ بھی اعتراض

بھارت کی ریاستوں گوا، اتراکھنڈ اور یوپی میں دوسرے مرحلہ کے لئے ووٹنگ ہورہی ہے . اس دوران اترپردیش میں 9 اضلاع کی 55 سیٹوں پر آج صبح سخت سیکورٹی کے انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ شروع ہوا۔ ووٹنگ کے درمیان مرکز اور یوپی میں حکمران پارٹی بی جے پی اپنی مسلم دشمنی کی روایت برقرار رکھتے ہوئے حجاب و برقعہ پہنے ووٹرز کے خلاف زہر اگلا اور انتخابی کمیشن میں شکایت کی ہے۔ اس شکایت میں کہا گیا ہے کہ پردہ نشیں خواتین کی شناخت کرائے بغیر ہی ووٹنگ کرائی جا رہی ہے۔ اس سے فرضی ووٹنگ ہو رہی ہے جو غلط ہے۔

علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش میں اسمبلی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں مراد آباد میں ڈرون کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے۔ ایس پی سٹی اکھلیش بھدوریا نے بتایا کہ ’’ہم نے سیکورٹی کا انتظام کیا ہے۔ ہم ڈرون کیمرے کی مدد سے بھی علاقے میں نگرانی کر رہے ہیں۔‘‘

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں