ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں باحجاب طالبات کو ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

بھارت میں کالج کی باحجاب طالبات کو ہندو انتہا پسند کی جانب سے ہراساں کرنے کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک غیر ملکی صحافی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہندو انتہا پسند باحجاب طالبات کے خلاف نعرے بازی کر رہے ہیں۔

صحافی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہا ریاست مدھیہ پردیش کے ایک اسکول میں ہندوتوا کے غنڈے مسلمان لڑکیوں کو ہراساں اور دھمکیاں دے رہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ لیکن اسکول نے ان ہندو انہتا پسند طالب علموں کو سزا دینے کے بجائے مسلمان لڑکیوں کو حجاب پہننے سے روکنے کا حکم دے دیا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین ہندو انتہا پسند اور مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں