ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ریویوکمیٹی کی اہمیت نہیں، وزیر اعظم کا مجھ پہ اعتماد کافی ہے، وزیر خارجہ

 وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک  کسی ریویو کمیٹی کے ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں ہے اور وزیراعظم کا ان پر مکمل اعتماد ہے جو ان کے لیے کافی  ہے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چوہدری صاحبان سیاسی لوگ ہیں اور وہ جانتے ہیں کہ حکومت اور ریاست کے مفادات ایک ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ چوہدری برادران سے ملاقات کرنے سے (ن) لیگ کے بیانیے کو دھچکا لگا ہے۔

وزیر خارجہ نے سوال اُٹھایا کہ کیا (ن) لیگ پنجاب کی قیادت (ق) لیگ کو دینے کے لیے تیار ہے؟

شاہ محمود نے وزیراعظم  کی جانب سے وزراء کو کارکردگی کی بنیاد پر اسناد جاری کرنے کے معیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا  کہ کسی ریویو کمیٹی کے ٹاپ ٹین میں آنے نہ آنے کی اہمیت نہیں ہے، عمران خان کا مجھ پر مکمل اعتماد ہے اور میرا یہی اطمینان ہے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے  حکومتی اتحادی چوہدری برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تھی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں