ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ڈی آئی خان میں تبلیغی جماعت کی گاڑی کو حادثہ، 4 افراد جاں بحق اور 19 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان کے سب ڈویژن  درازندہ کے علاقہ پرواڑہ میں تبلیغ جماعت کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق تبلیغی جماعت سبی اجتماع سے واپس جارہی تھی اور حادثے میں 19 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ حکام نے زخمی افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے درازندہ ہسپتال جبکہ شدید زخمیوں کو ڈیرہ ہسپتال منتقل کیا۔

ریسکیوعملے نے قیمتی سامان اپنی تحویل میں لے کر کنٹرول روم کے حوالے کر دیا ہے، گاڑی میں سوار مسافروں کا تعلق ملک کے مختلف شہروں سے ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں