آسٹریا نے، روس اور یوکرائن کے درمیان کشیدگی کی وجہ سے، امریکہ سمیت بعض ممالک کے اپنے سفارتی عملے کو واپس بُلانے کے فیصلے پر تنقید کی اور کہا ہے کہ یہ طرزِ عمل یوکرائن کے عوام میں شبہات پھیلا رہا ہے۔
آسٹریا کے وزیر خارجہ الیگزینڈر شیلنبرگ روس۔ یوکرائن کشیدگی کے بارے میں جرمن ذرائع ابلاغ کے لئے بیانات جاری کئے ہیں۔
روس کی طرف سے کسی ممکنہ حملے کو وجہ دِکھا کر دارالحکومت کیف سے سفیروں کی واپسی پر تنقید کرتے ہوئے شیلنبرگ نے کہا ہے کہ اگر آپ نے اپنے سفیروں کو قبل از وقت واپس بلایا تو میرے خیال میں یہ، یوکرائن کے لوگوں میں شبہات پیدا کرنے والا اقدام ہو گا۔
انہوں نے کہا اس انتہائی نازک دور میں آسٹریا کا سفارتی عملہ جب تک ممکن ہوا یوکرائن میں موجود رہے گا۔
شیلنبرگ نے اس کشیدگی کے مقابل جرمنی کے طرزِ عمل کی حمایت کی اور کہا ہے کہ آسٹریا یوکرائن کو اسلحہ نہیں بھیجے گا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے بارے میں استعمال کئے جانے والے الفاظ پر بھی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔